Header Ads

Breaking News

Save web page as pdf in google chrome

Save web page as pdf 
کسی ویب سائٹ پر کوئی دلچسپ تحریر اور تصاویر دیکھتے ہوئے اپنے پاس محفوظ کرنا چاہیں یا دوسروں سے شیئر کرنا چاہیں تو بہترین طریقہ یہی ہے کہ اس پیج کو پی ڈی ایف فائل کے طور پر محفوظ کر لیں۔ گوگل کروم میں بغیر کسی ایکسٹینشن کے کسی بھی مکمل ویب پیج کو پی ڈی ایف فارمیٹ میں محفوظ کیا جا سکتا ہے۔
جو ویب پیج آپ کو محفوظ کرنا ہو اسے گوگل کروم میں کھولنے کے بعد کروم کے مینو بٹن پر کلک کریں۔
یہ مینو دائیں طرف کراس بٹن کے نیچے تین لائنوں والے آئی کن کی صورت میں موجود ہوتاہے۔
کھلنے والے مینو سے Print پر کلک کریں۔
پرنٹنگ کا آپشن کھل جائے گا۔ پرنٹ کے آپشن کے لیے ویب پیج پر کنٹرول +پی بھی پریس کیا جا سکتا ہے۔پرنٹنگ آپشن میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ اس ڈاکیومنٹ کو پرنٹ کرنے کے لیے کہاں بھیجا جائے گا۔
یعنی اس فائل کو کس پرنٹر سے پرنٹ کیا جائے گا یہ معلومات Destination کے سامنے موجود ہو گی۔
اس کے نیچے موجود Change کے بٹن پر کلک کریں۔
دائیں طرف ایک نیا مینو کھل جائے گا، اس لسٹ میں Save as PDF کا آپشن بھی موجود ہو گا۔ اس پر کلک کریں۔
اگلے مرحلے پر آپ دیکھیں تو پرنٹر کی جگہ Save as PDF لکھا ہو گا۔ یہاں اوپر موجود نیلے رنگ کے Save بٹن پر کلک کریں۔
آگے آپ سے پوچھا جائے گا کہ اس پی ڈی ایف فائل کو آپ کہاں محفوظ کرنا چاہتے ہیں، اپنے کمپیوٹر میں فولڈر منتخب کریں، یہ ویب پیج پی ڈی ایف فائل میں محفوظ ہو جائے گا، جسے فیس بک ، ای میل یا دیگر ذرائع سے دوستوں کے ساتھ شیئر یا مستقبل کے ریفرنس کے لیے محفوظ کیا جا سکتا ہے۔ طویل فیس بک پوسٹس کو بعد میں آف لائن دیکھنے کےلیے بھی پوسٹ کے پیج کو پی ڈی ایف میں محفوظ کیا جا سکتا ہے۔ 

No comments